مستونگ (ویب نیوز)مستونگ کے بابو محلہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں، تاہم بلال احمد ایڈووکیٹ محفوظ رہے اور انہیں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
