مقامی ۹ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ میں شہدا کے لواحقین کے دو بڑے دھرنے جاری، شہر کا ٹریفک نظام شدید متاثر

کوئٹہ (ویب نیوز) زیارت اور ہنہ اوڑک سانحات کے خلاف کوئٹہ میں شہدا کے لواحقین کے دو بڑے احتجاجی دھرنے جاری ہیں، جن کے باعث شہر کا ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ زیارت حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا نے کوئلہ پھاٹک کے قریب میتیں رکھ کر احتجاج شروع کر رکھا ہے، جبکہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے لواحقین پانچویں روز بھی ایئرپورٹ روڈ پر دھرنے پر موجود ہیں۔ مظاہرین نے ذمہ داروں کی گرفتاری، لاپتہ افراد کی بازیابی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں دھرنوں کے باعث کوئلہ پھاٹک، ایئرپورٹ روڈ، سمنگلی روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جبکہ پولیس، ایف سی، لیویز اور دیگر اداروں نے سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔