کوئٹہ (ویب نیوز) سانحہ زیارت میں دہشت گرد حملے کے دوران شہید ہونے والے بلوچستان پولیس کے اہلکار اکبر شیرانی کی المناک داستان سامنے آگئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق سات بہنوں کے اکلوتے بھائی اکبر شیرانی کی شادی صرف ایک ہفتے بعد ہونا تھی، مگر وہ وطن اور عوام کے دفاع میں شہید ہوگئے۔ لواحقین نے دعویٰ کیا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شہید کی میت زیارت منتقل کرنے کے لیے سرکاری ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی، جس پر انہوں نے چندہ جمع کرکے کرائے کی گاڑی کے ذریعے میت آبائی علاقے منتقل کی۔ اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ اگر یہ دعوے درست ہیں تو واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور آئندہ کسی شہید کے خاندان کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
