مقامی ۹ جولائی ۲۰۲۶

زیارت مانگی واقعہ، ورثا کا لاشوں پر تیزاب اور کیمیکل پھینکے جانے کا الزام

زیارت (ویب نیوز) زیارت مانگی واقعے میں جاں بحق افراد کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ شہدا کی لاشوں پر تیزاب اور دیگر کیمیکل پھینکے گئے، جس کے باعث متعدد لاشیں ناقابلِ شناخت ہو گئی ہیں اور اہلِ خانہ اپنے پیاروں کا آخری دیدار بھی نہیں کر پا رہے۔ ورثا کے مطابق زیارت سے مجموعی طور پر 21 میتیں کوئٹہ منتقل کی گئیں جن میں سے بعض کو تدفین کے لیے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا جبکہ دیگر احتجاجی دھرنے کے مقام پر موجود ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تاہم لاشوں پر تیزاب یا کیمیکل پھینکے جانے کے ان الزامات کی سرکاری سطح پر تاحال نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔