مقامی ۹ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان گرینڈ الائنس کا مذاکرات کے لیے مکمل مینڈیٹ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کے سپرد

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان گرینڈ الائنس کے نمائندہ وفد نے آرگنائزر پروفیسر عبد القدوس کاکڑ کی قیادت میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری سے ملاقات کی، جس میں سرکاری ملازمین کے مسائل، گرفتار ملازمین کی رہائی، تادیبی کارروائیوں، ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس اور دیگر مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے میر یونس عزیز زہری کو مکمل مینڈیٹ سونپتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ اپوزیشن لیڈر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر ممکن سطح پر مؤثر مذاکرات کریں گے اور ان کے حقوق کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔