مقامی ۹ جولائی ۲۰۲۶

سینیٹر جان محمد بلیدی نے بلوچستان ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں اٹھا دیا

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں سینیٹر جان محمد بلیدی نے بلوچستان ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ (بی ایچ سی آئی پی) میں مبینہ بے ضابطگیوں اور 150 بلوچستانی طلبہ کے تعلیمی نقصان کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو غیر منظور شدہ نرسنگ پروگرام میں داخل کرایا گیا جس سے ان کے دو قیمتی سال ضائع ہوئے۔ انہوں نے منصوبے کے تقریباً 36 ملین ڈالر فنڈز کا شفاف آڈٹ کرانے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے معاملے کا ذاتی جائزہ لینے اور ایک ہفتے میں قابلِ قبول حل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ قائمہ کمیٹی نے وزارت صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔