مقامی ۹ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک کے 10 مغوی رہا، رہائی قبائلی جرگے کی کوششوں سے ممکن ہوئی، حاجی اشرف کاکڑ

کوئٹہ (ویب نیوز) ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری سے اغوا کیے گئے 10 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بازیاب ہونے والے حاجی اشرف کاکڑ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام مغوی محفوظ ہیں اور جلد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین اور معتبرین پر مشتمل جرگے نے مسلح افراد سے مذاکرات کیے، جس کے بعد مغویوں کی رہائی ممکن ہوئی۔ حاجی اشرف کاکڑ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے بجائے قبائلی جرگے کی کوششوں سے رہائی عمل میں آئی۔ ذرائع کے مطابق رہائی کرانے والے مسلح افراد نے خود کو ٹی ٹی پی سے وابستہ بتایا، تاہم اس دعوے کی سرکاری یا آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ حکام کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔