پاکستان ۹ جولائی ۲۰۲۶

سکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے ٹرین سروس عارضی معطل، 39 ڈاؤن ٹرین منسوخ

کوئٹہ (ویب نیوز) سکیورٹی خدشات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے روانہ ہونے والی 39 ڈاؤن ٹرین آج اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی ٹرین کو بھی جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس لیے سکیورٹی اداروں کی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریلوے نے مسافروں سے روانگی سے قبل ٹرینوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی ٹرین آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔