کراچی (یو این اے) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 78 ڈالر تک آگئی، جبکہ فی تولہ چاندی 138 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 421 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
