روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں یوکرین تنازع اپنے اختتام کے قریب ہے اور امید ہے کہ ایران سے متعلق کشیدگی بھی جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اور چین کے درمیان تیل اور گیس کے اہم معاہدے قریب ہیں۔ پیوٹن کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی ذاتی طور پر ان سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو فریقین کسی تیسرے ملک میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ مذاکرات میں سہولت کاری پر وہ امریکا کے شکر گزار ہیں، تاہم یہ معاملہ بنیادی طور پر روس اور یوکرین کے درمیان ہے اور اسی کو حل ہونا چاہیے۔
