پاکستان ۸ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان کی معاشی اصلاحات پر عالمی اعتماد مضبوط، اقتصادی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد (ویب نیوز): وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور اقتصادی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے بعد ملکی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے بڑھتے ذخائر، مضبوط بیرونی شعبہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اس کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس، توانائی، نجکاری، گورننس اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں، جبکہ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے بھی حکومت کے معاشی اصلاحاتی اقدامات، قرضوں کی پائیداری اور مالیاتی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔