پاکستان ۸ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں پولیس نے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے، زیارت حملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم بریفنگ

راولپنڈی (ویب نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات پیش آئے، جبکہ زیارت میں پولیس کی جرات مندانہ کارروائی کے دوران کم از کم 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کے ساتھی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 6 جولائی کو دہشت گردوں نے منگی ڈیم پر حملہ کیا، جہاں سے کوئٹہ کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان این-25 شاہراہ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مزید 19 دہشت گرد ہلاک کیے، تاہم اس کارروائی کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی اور بلوچستان کے امن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔