پاکستان ۸ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان کی امن و امان پر ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور نئی سیکیورٹی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔