جیکب آباد (ویب نیوز) جیکب آباد پولیس نے حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موئن جو دڑو کے قیمتی تاریخی نوادرات کی مبینہ چوری اور اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الصوبائی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سید لال شاہ کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ایک منظم بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ ہے اور موئن جو دڑو کے قیمتی نوادرات چوری کرکے بلوچستان کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
