پاکستان ۸ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، صدر زرداری

اسلام آباد (ویب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا انجام صرف شکست یا ہلاکت ہوگا۔