پاکستان ۸ جولائی ۲۰۲۶

پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے خلاف درخواست مسترد

کراچی (ویب نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے خلاف دائر آئینی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں کا تعین حکومت اور پارلیمنٹ کا آئینی اختیار ہے اور معاشی و مالیاتی پالیسیاں مرتب کرنا عدلیہ نہیں بلکہ حکومت کا دائرۂ اختیار ہے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا-