(ویب نیوز) آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے یکطرفہ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ ساتویں مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے صرف 17.2 اوورز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا۔ بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اسکور کر کے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، جہاں کپتان نیٹ سیور برنٹ نے 58 اور فریا کیمپ نے 44 رنز کی اننگز کھیل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 80 رنز جوڑے، تاہم یہ مجموعہ آسٹریلیا کو روکنے کے لیے ناکافی ثابت ہوا۔
