پاکستان ۵ جولائی ۲۰۲۶

5 جولائی آمریت کی یاد دلاتا سیاہ دن ہے، آئین اور جمہوریت کا دفاع جاری رکھیں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (ویب نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس روز عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی نظام پر شب خون مارا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والوں کی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی حاکمیت کو دبایا نہیں جا سکتا، اور پیپلز پارٹی آئین، ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔