تہران (یو این اے) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی اور مخلص دوست ثابت ہوا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان کے عوام اور قیادت کی حمایت اور رفاقت قابلِ قدر ہے اور دونوں ممالک نے ہر آزمائش اور خوشی کے موقع پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران کی ترقی سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کو باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ بعد ازاں چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدر سے ملاقات میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، جبکہ آبنائے ہرمز میں چینی جہازوں کی آمدورفت سے متعلق مسائل بھی حل کر دیے گئے ہیں۔
