کینساس (یو این اے) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کے راؤنڈ آف 32 میں کولمبیا نے شاندار دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھانا کو 1-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کینساس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول جون آریاس نے پہلے ہاف کے 14ویں منٹ میں اسکور کیا۔ کولمبیا نے پورے میچ کے دوران دفاع میں غیرمعمولی کارکردگی دکھائی اور گھانا کو ایک بھی شاٹ ہدف پر لگانے کا موقع نہ دیا، یوں ایک گول کی برتری برقرار رکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔
