کراچی (یو این اے) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1,100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی 48 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 716 روپے پر آگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ریکارڈ کی گئی۔
