میکسیکو (یو این اے) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں پنالٹی کک لینے سے قبل “بسم اللہ” پڑھتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔ ویڈیو پر متعدد صارفین نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا، تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
