نیویارک (یو این اے) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مصر کو پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی دلانے کے بعد کپتان محمد صلاح نے کہا ہے کہ آج کا دن ان کی زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر مصر نے تاریخ رقم کی ہے اور اس کامیابی کا اصل کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ مصر اب پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ کرے گا۔
