کوئٹہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ کی سیشن کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے لیے مبینہ خودکش حملے کے خدشے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے ججز، وکلا اور عدالتی عملے کو غیر معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور اپنے ساتھیوں سمیت کوئٹہ پہنچ چکا ہے اور ممکنہ طور پر عدالتی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تاہم اس اطلاع کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے عدالتوں اور حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
