کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شاہد رند نے کہا ہے کہ دانہ سر مسافر بس حادثے کے سلسلے میں بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 40 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔ شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے، مسافر گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹس اور حفاظتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
