کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان کے علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 33 افراد کی میتیں ژوب سول اسپتال منتقل کی گئیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق اب تک 26 جاں بحق افراد کی شناخت مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کے بعد ان کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ شناخت ہونے والے افراد کا تعلق پشاور، مالاکنڈ، باجوڑ، وزیرستان، بنوں، لکی مروت، قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں سے ہے، جبکہ بس کے ڈرائیور بابو استاد، جن کا تعلق لورالائی سے تھا، بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ حکام کے مطابق باقی میتوں کی شناخت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
