تازہ ترین ۴ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان کی شاہراہوں کی سیکیورٹی کے لیے نئی فورس قائم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (ویب نیوز) حکومت بلوچستان نے صوبے کی شاہراہوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے نئی فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ نئی فورس کے قیام پر تقریباً 25 ارب روپے لاگت آئے گی اور اسے آئندہ چھ ماہ کے دوران فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فورس کے مکمل فعال ہونے تک مال بردار گاڑیوں کو سیکیورٹی قافلوں کی صورت میں اپنی منزل تک پہنچانے کی تجویز زیر عمل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مال بردار گاڑیوں کے لیے انشورنس نظام بھی متعارف کرایا جائے گا، جبکہ شاہراہوں پر نذر آتش کی جانے والی گاڑیوں کے معاوضوں کی ادائیگی کا عمل بھی تیز کیا جا رہا ہے۔