تازہ ترین ۴ جولائی ۲۰۲۶

سندھ میں پشتون شہریوں اور تاجروں کے خلاف مبینہ امتیازی کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سندھ کے مختلف شہروں میں پشتون شہریوں اور تاجروں کے خلاف مبینہ نسلی امتیاز، بلاجواز گرفتاریوں اور ہراسانی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبان، لباس یا قومیت کی بنیاد پر کسی پاکستانی شہری کو نشانہ بنانا آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ پشتون شہری ملک کے مساوی آئینی حقوق رکھتے ہیں اور اگر کسی فرد کے خلاف کوئی قانونی شکایت موجود ہے تو اس کا فیصلہ عدالتوں کے ذریعے ہونا چاہیے۔ پارٹی نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلاجواز گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے، شہریوں کو غیر ملکی قرار دینے کا سلسلہ بند کیا جائے اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔