پشاور (ویب نیوز) خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں، تیز ہواؤں اور فلیش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہو گئے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 41 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ متاثرہ اضلاع میں خیبر، لوئر دیر، اپر دیر، مردان، شانگلہ، باجوڑ اور لوئر چترال شامل ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
