کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی باڈی بلڈر سید بلال نے بھوٹان میں منعقدہ ساوتھ ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا چوتھا بین الاقوامی گولڈ میڈل جیت لیا۔ سخت مقابلے میں بہترین جسمانی ساخت، فٹنس اور عمدہ پرفارمنس کی بدولت انہوں نے پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کیا۔ سید بلال نے یہ کامیابی سرکاری سرپرستی کے بغیر اپنی ذاتی محنت، مسلسل تربیت اور ذاتی اخراجات سے حاصل کی۔ کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور عوام نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کر سکیں۔
