ٹامپا/بحیرہ عرب (ویب نیوز) امریکی بحریہ کا ایک سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار لاپتہ ہوگیا جبکہ عملے کے دیگر تین ارکان محفوظ رہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سینٹ کام نے واضح کیا کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ یا حادثہ کسی دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
