تازہ ترین ۳۰ جون ۲۰۲۶

دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ہمیشہ ناکام رہیں گے، پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سید مہیم جان بلوچ

کوئٹہ (ویب نیوز)معروف مذہبی و روحانی پیشوا، چیئرمین یونین کونسل اور سابق کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان سید مہیم جان بلوچ نے اپنے مہمان خانے پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور ان کی گاڑی میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کرنے کی کوشش کے دوران خود ہی دھماکے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ سید مہیم جان بلوچ نے کہا کہ بلوچ روایات، مہمان نوازی اور امن پر حملے کرنے والے عناصر اپنے مقاصد میں ناکام رہیں گے، جبکہ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے سے دور رہیں اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔