کوئٹہ (ویب نیوز) روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر زبیر احمد بلوچ دو سال تک کینسر کے مرض سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب صبح تقریباً 3:30 بجے کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔مرحوم صحافتی حلقوں میں ایک باوقار، سنجیدہ اور بااصول شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پر صحافی برادری، سماجی و سیاسی حلقوں اور ان کے چاہنے والوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین، اہل خانہ، دوستوں اور صحافتی برادری کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔
