کوئٹہ (ویب نیوز): وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کابل جان ہوٹل کے مالک محمد ہاشم نورزئی کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق وزیر داخلہ نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
