تازہ ترین ۲۸ جون ۲۰۲۶

مستونگ میں راستہ بھٹک جانے والے خاندان کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

مستونگ(ویب نیوز) ضلع مستونگ کے علاقے دشت کھنڈ میں راستہ بھٹک جانے والے کراچی کے ایک خاندان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں علی جمیل جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث خاندان راستہ بھٹک گیا تھا، تاہم گاڑی میں موجود دو کمسن بچے محفوظ رہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔