کوئٹہ (ویب نیوز): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں آٹھ دہشت گرد، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، ہلاک کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک حکومت، پاک فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں جاری رکھیں گے اور بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔
