کراچی(ویب نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر امریکا نے مزید حملے کیے تو اس کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ قبل ازیں ایران نے جزیرہ سرک پر امریکی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ بھی کیا تھا، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارروائی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملے کے ردعمل میں کی گئی۔
