کراچی(ویب نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 126 رنز بنائے، گلفروزہ نے ناقابل شکست 63 اور عائشہ ظفر نے 32 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں نیدرلینڈ کی پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء اور عائشہ ظفر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
