کوئٹہ (ویب نیوز): نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بلوچستان پرنٹ میڈیا پالیسی سے متعلق وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے اخبارات، صحافتی اداروں اور صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے جامع اور قابلِ عمل پالیسی ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پرنٹ میڈیا کے مسائل ہر متعلقہ فورم پر اٹھائے جائیں گے۔
