تازہ ترین ۲۸ جون ۲۰۲۶

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا

مستونگ (ویب نیوز): مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے جبکہ ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، آٹھ دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور بارودی گاڑیاں تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔