تازہ ترین ۲۸ جون ۲۰۲۶

خضدار کے علاقے کرخ میں اے ٹی ایف ٹیم پر مسلح حملہ، ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی. قلات میں سڑک کنارے بم دھماکہ، پولیس کا قافلہ محفوظ رہا

کوئٹہ (ویب نیوز): قلات کے علاقے رودینجو کے قریب سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم اس وقت گزرنے والا پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کا قافلہ محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔