زیارت (ویب نیوز): بلوچستان کے سیاحتی ضلع زیارت میں پراسپیکٹ پوائنٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔
