تازہ ترین ۲۸ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ممتاز تاجر اور کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز): کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ممتاز تاجر اور کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی۔ دوسری جانب لواحقین، تاجر برادری اور شہریوں نے بلیلی کسٹم پر لاش رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا اور قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔