ویب نیوز | واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر چار خودکش ڈرون داغے، جن میں سے ایک کارگو جہاز سے ٹکرا کر نقصان کا باعث بنا جبکہ تین ڈرون مار گرائے گئے۔ انہوں نے اس کارروائی کو جنگ بندی معاہدے کی “احمقانہ خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے ایسے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔
