کوئٹہ/ چمن( سید سردار محمد خوندئی )
حکومت بلوچستان کی جانب سے محرم الحرام کے دوران پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کور کمانڈر بلوچستان سمیت آئ جی فرنٹیئر کور آئی جی پولیس سیمت دیگر حکام خود نگرانی کر رہے تھے محرم الحرام کے دوران کسی بھی جگہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ادھر بلوچستان کے سرحدی شہر اور مضافات میں بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے چمن میں امن و امان کی صورتحال ایس ڈی پی او سرکل چمن ڈی ایس پی اشفاق احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او محسن بلوچ، ایڈیشنل ایس ایچ او جہانگیر اور انسپکٹر مسعود خان نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں کرکے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس دوران مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی جامع تلاشی اور جانچ پڑتال کی گئی۔ مزید برآں، سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے گاڑیوں سے کالے شیشے بھی ہٹوائے گئے تاکہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اور وزارت داخلہ نے عوام سے کہا گیا ہے کہ امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے پولیس فرنٹیئر کور سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں تین دن پاک افغان بارڈر پر بھی تین روز سخت سکیورٹی اقدامات اٹھائے گئے تھے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں مٹی بھر عناصر کو کسی بھی صورت میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بعض علاقوں میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
