تازہ ترین ۲۵ جون ۲۰۲۶

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اسپین میں 4 روز کے دوران 200 سے زائد اموات

اسپین( ویب نیوز) یورپ میں شدید گرمی کی غیر معمولی لہر برقرار ہے، جہاں اسپین میں گزشتہ چار روز کے دوران 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ فرانس میں درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، برطانیہ میں 40 ڈگری تک گرمی کی پیش گوئی کے ساتھ ریڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور اٹلی کے 16 شہروں میں بھی ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، ماہرین موسمیات نے حالیہ ہیٹ ویو کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔