تازہ ترین ۲۵ جون ۲۰۲۶

گوادر پورٹ کے ذریعے ایران تجارت کیلئے نیا کسٹم طریقہ کار نافذ

گوادر (ویب ڈیسک) وفاقی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایران کے لیے اور ایران سے آنے والے کارگو کی نقل و حمل، ٹرانزٹ اور کراس اسٹفنگ کے حوالے سے کسٹم جنرل آرڈر نمبر 05 آف 2026 جاری کر دیا ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کو مزید سہولت ملے گی جبکہ نگرانی اور شفافیت کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت گوادر پورٹ کی تجارتی اہمیت بڑھانے، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی روابط مستحکم کرنے اور مکران ڈویژن میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔