اسپورٹس ڈیسک (ویب نیوز) پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے اگلے ایڈیشن سے باہر ہو گئی ہے۔میچ کے آغاز میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی، تاہم بعد ازاں بھارت نے کم بیک کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل 13ویں شکست ہے۔ اس ناکامی کے بعد قومی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے اگلے ایڈیشن میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور اب اسے نیشنز کپ میں شرکت کرنا ہوگی۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف آخری فتح 2016 میں حاصل کی تھی، جبکہ گزشتہ 10 برسوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے 18 میچوں میں بھارت 16 مرتبہ کامیاب رہا اور 2 میچ برابر رہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اسی ایونٹ کا دوسرا میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا۔
