تازہ ترین ۲۳ جون ۲۰۲۶

اے ٹی سی کوئٹہ نے ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی

کوئٹہ (ویب نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کوئٹہ نے مہرنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو گوادر میں ایک سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالتی کارروائی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے آن لائن مکمل کی گئی، جہاں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے دونوں رہنماؤں کا ٹرائل جاری تھا۔ استغاثہ کے مطابق گوادر میں بی وائی سی کے احتجاج کے دوران پتھر لگنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوا تھا، جس کے مقدمے میں ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ نامزد ملزمان تھے۔ عدالت نے شواہد اور دلائل کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔