اسلام آباد (ویب نیوز) قومی اسمبلی میں اراکین نے سینیٹ کی سفارشات کی حمایت کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش پر سیلز ٹیکس میں کمی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ اور دیگر اہم معاشی تجاویز کو قابلِ عمل قرار دیا جبکہ بعض اراکین نے پیٹرول و ڈیزل میں ملاوٹ کے خلاف 80 روپے فی لیٹر لیوی کو برقرار رکھنے کی حمایت بھی کی۔ اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی اراکین نے مختلف سفارشات پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کو براہِ راست فنڈز کی فراہمی، سبسڈی اصلاحات، قرضوں کے بہتر انتظام، زراعت و توانائی شعبے میں ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ یقینی بنایا جائے اور عوامی ریلیف کے اقدامات کو فوری نافذ کیا جائے، جبکہ متعدد اراکین نے اسے معیشت کے استحکام اور عوامی فلاح کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
